اسلام آباد، دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکہ، بارودی مواد برآمد
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 2موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا کیونکہ حادثے کے بعد قریب سے ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


