کولاچی، پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں پولیس کی گاڑی بارود سرنگ سے ٹکرا گئی۔ مشتبہ افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں مشتبہ افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائر نگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔فوج کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں