21 روز سے دھرنا دیے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین پیاروں کی سلامتی کی یقین دہانی کے منتظر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت واقعے کیخلاف کوئٹہ ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے جاری دھرنے کو 21 روز مکمل۔ گزشتہ دو دن سے کوئٹہ میں سڑکیں بند اور موبائل سگنل نہ ہونے کے باوجود بھی لواحقین نے اپنے دھرنے کو جاری رکھا۔ بدھ کے روز موسم کی خرابی اور بارش میں بھی بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین آسمان تلے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر کی جانب سے کوئٹہ ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھے دھرنے کے شرکاء کی جانب سے حکومت کو پیش کیے گئے جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات تاحال منظور نہیں کیے جاسکے ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں سے گورنر ہاؤس کیسامنے دھرنے کے شرکاء اپنے گمشدہ پیاروں کی سلامتی کے حوالے سے یقین دہانی کیلئے منتظر بیٹھے ہیں۔
Load/Hide Comments


