منفی اپروچ کی بدولت غوث بخش بزنجو کے افکار کو نصاب کا حصہ نہیں بنایا گیا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قومی سیاسی ومعاشی نابرابری اور قومیتوں کی وجود سے انکار کی منفی پالیسیوں اور سماج میں موجود طبقاتی بالادستی کے خلاف بابائے بلوچستان نے فکری سیاست کی۔اس فکری سیاست سے ملک میں قومی تضادات اور ناانصافیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو کی فکر پر عمل پیرا ہوکر سیاسی جدوجہد کررہی ہے۔11 اگست بابائے کی برسی کے موقع پر نیشنل پارٹی تاریخ کے عظیم رہبر و راہشون کو گہرے جذبات واحساسات سے خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بابائے بلوچستان تاریخ کا ایک منظم و مضبوط اور جامع کردار ہے۔جو خود ایک تاریخ ہے۔لیکن افسوس ہے کہ اس ملک میں منفی اپروچ کے بدولت میر غوث بخش بزنجو کے افکار کو نصاب و اداروں کا حصہ نہیں بنایا گیا۔جس نوجوان اعلیٰ علم و اقدار اور اصولوں سے نابلد ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وقت و حالات کا اب تقاضا ہے کہ حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور بابائے بلوچستان کی سیاست پر تحقیق کرتے ہوئے استعفادہ کرنے کی پالیسی کو اپنائے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نوجوانوں کو سیاست سے لاتعلقی اور بیگانگی کو ختم کرنا ہوگا۔بلوچ سرزمین کسی بھی صورت سیاسی بیگانہ پن کا متعمل نہیں ہوسکتا۔اج کا نوجوان جدید دور میں رہتا ہے اور جدید دور نے بہت سے آسانیاں پیدا کی۔نوجوانوں کو خود پر یقین اور خود کی تحقیق کو بروئے کار لانا ہوگا۔وہ بلوچ و بلوچستان کی سیاست کا باریک بینی سے مطالعہ کریں اور اکابرین کی سیاست پر تحقیق و مشاہدہ کریں۔تو ضرور ہو شعوری سیاست کو ہی بلوچ کی بقا و سلامتی کا ذریعہ سمجھے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں