بلوچستان مستونگ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے

مستونگ(انتخاب نیوز)مستونگ شہر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں میں کوئٹہ ،خضدار ،نوشکی ،قلات میں بم دھماکوں کے بعد مستونگ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے۔جگہ جگہ ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں مستونگ شہرکے داخلی راستوں میں بھی ایف اہلکار تعینات ہے جو سخت چیکنگ کے بعد لوگوں کو شہر میں جانے دے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں