قاسم سوری پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے متعلق فارن فنڈنگ کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ایف آئی اے کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں جس اکاؤنٹ اور رقم کا تذکرہ کیا ہے وہ درحقیقت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا مشترکہ آفیشلی اکاؤنٹ تھا جس کے دستخطی اختیارات چار افراد قاسم خان سوری، سید ظہور آغا، داؤد پانیزئی اور عبدالوہاب آغا تھے، نوٹسز میں جس ٹرانزیکشن کا حوالہ دیا گیا ہے وہ رقم نہ بیرون ملک سے اور نہ ہی کسی انفرادی اکاؤنٹ میں بھجوائی گئی تھی بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے رقم بھجوائی گئی تھی جو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا کرایہ، گیس، پانی، بجلی او دیگر بلز، سیکرٹریٹ میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں اور 2012ء کے جلسے کے بندوبست کے لئے بھجوائی گئی تھی۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے کوئی رقم نہیں بھجوائی گئی بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے بھجوائی گئی تھی اس کے برعکس سیاق و سباق سے ہٹ کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہیں جسکی پرزور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں