کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثے، خواتین بچوں سمیت 41افراد زخمی

حب(انتخاب نیوز)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل اور بیلہ کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثہ خواتین بچوں سمیت 41افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں سے10سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے ،بیلہ اور اوتھل کے سرکاری اسپتا لوں میںفرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیئے گئے اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل مائی پیر کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے سبب ا±لٹ گیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 39افرادزخمی ہو گئے زخمیوں کو فور ی طور پر بیلہ اور اوتھل کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا حادثے کے زخمیوں میں مرد ،خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 10سے زائد سے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے ایدھی ریسکیو ذائع کے مطابق دوسرا حادثہ بیلہ کنڈی کے قریب پیش آیا جہاں پر دو تیز رفتار ٹرک آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں