اسرائیل کی شام میں گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک گولہ باری، 2 شہری زخمی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ سے فراغت کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک گولہ باری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کی گئی اسرائیلی گولہ باری کا ہدف شام کا جنوبی صوبہ قنیطرہ کا علاقہ تھا۔ شام نے باغیوں کی پانچ سالہ جنگ کے بعد ان سے اس علاقے کا قبضہ 2018 میں واپس لیا تھا۔حمدیہ گاؤں کے پاس اسرائیل کے ایک ٹینک سے گولہ باری کی گئی۔ اسرائیلی ٹینک یہ گولہ باری مقبوضہ علاقے سے کر رہا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔ جب اسرائیلی فوج کے ترجمان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو جواب تھا ہم غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔البتہ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کی آبزرویٹری نے دو شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی لیکن فی الحال ان کی شناخت نہیں بتائی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں شہری مقبوضہ علاقے سے متصل سرحد کے قریب زخمی ہوئے۔ایران اور لبنان سے منسلک حزب اللہ کا حمایت یافتہ ایک گروپ شام کے بشارالاسد رجیم کا ساتھی ہے۔ جبکہ اسرائیل کا پکا دشمن ہے۔ یہ بات وار مانیٹر نیٹ ورک نے بتائی ہے جس کے شام میں ہر جگہ ذرائع موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں