کوہلو،بارشوں سے تباہی ،کچے مکان منہدم ،فصلیں تباہ

کوہلو (انتخاب نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی سیلاب سے متاثر علاقوں میں اپنے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں خود جائز لے رہے ہیں رسالدار میجر شیر محمد مری سمیت دیگر آفیسران اور ٹیمیں ہمراہ ہیں ،ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کہا کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف فراہم کریں گے تمام تر وسائل بروکار لائے جارہے ہیں،کوہلو نیصوبہ کے علاقے میر بلاول ٹان پانی گھروں داخل ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رسالدار میحر پہنچ کر عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کررے ہیں ۔نیصوبہ ڈیم کے اسپل وے سے بڑا سیلابی ریلا گزررہا ہے عوامی حلقوں کے مطابق کوہلو کو فورا آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پہنچائی جائے۔دوسری جانب بارش کے باعث کلی سردار فیروز خان زرکون میں مختلف مکانات گرنے کے اطلاعات ہیں جن واش رومز کچن اور گھر کی دیاریں شامل ہیں کئی جانی نقصانات کے اطلاعات نہیںہے ۔جبکہ بارکھان رڑکن میں رات گئے شدید طوفانی بارش، سیلابی صورت حال فصلیں تباہ کچے مکان منہدم، پوری وادی ڈیم کی شکل میں تبدیل ہو گیا ہے ، نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ،علاقے میں اکثریت کچے گھروں کی ۔نقصانات کا خطرہ، 18 تاریخ تک مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں