مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے گرجا گھر میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، 14 زخمی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے Imbaba میں واقع Abu Sifine نامی گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پھیلی۔ پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں