سبی میں بارش سے متعدد دیہات زیر آب، زمینی راستہ منقطع
سبی (انتخاب نیوز) مون سون بارش کا سلسلہ جاری، کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے دیہات کا زمینی راستہ منقطع، میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے لئے کام شروع چھٹی کے دن بھی عملہ سٹرکوں پر نکل آیا۔تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں مون سون بارشوں کا نئے سلسلہ نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا سبی وگردونواح میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش دن بھر ہلکی اور تیز انداز سے جاری رہی جس کے باعث نالیاں دریا ندلے سمندر جبکہ سٹرکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی بارش کے بعد ریلوے کالونی، غریب آباد الہ آباد سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے گھروں میں پانی داخل ہوگیا بارش کے باعث دیہات کا زمینی راستہ معطل ہونے کی وجہ سے مسافر بسیں بھی سبی نہ آسکی کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے شہر کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال کا بھی جائز ہ لیا جبکہ ایڈمنسٹرٹر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ نے عملے ہے ہمراہ شہر و گردونواح میں نکاس آب کے لئے واٹر پمپوں سے کام شروع کردی چھٹی کے دن کے باوجود میونسپل کمیٹی کا عملہ سٹرکوں پر نکال آیا اور ہنگامی بنیادوں پر نالیوں نالے کی صفائی شروع کر کے بارش کا پانی نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔


