بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وفاقی حکومت کا تعاون بے حد اہم ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی پر صوبے کے عوام اور حکو مت کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے باعث تقویت قرار دیا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بارشوں سے شدید طور پر متاثر ہوا ہے صوبائی حکومت متاثرین کی فوری امداد کے لیئے تمام وسائل برے کار لا رہی ہے تاہم امداد و بحالی کے لیئے وفاقی حکومت کا تعاون بے حد اہم ہے اور وزیراعظم متاثرہ اضلاع کا دورہ کرکے صورتحال کا جائیزہ لے چکے ہیں وزیراعلیٰ نے این ڈی ایم اے کی معاونت میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر بلوچستان کی جانب سے وفاقی اداروں کی شراکت سے نقصانات کے مشترکہ سروے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا جس کے لیئے وزیراعلیٰ بلوچستان بزات خود صوبے کی جانب سے فوکل پرسن ہونگے وزیراعلیٰ نے سروے کے فوری آغاز اور اسکی مدت کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے اجلاس کو نقصانات امدادی سرگرمیوں اور صوبے کی ضروریات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں کا نوٹیفیکشن جاری کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق بلوچستان میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیئے 15 ارب اور بحالی کے مرحلے کے لیئے 20 ارب روپے کی ضرورت ہے وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے اداروں کی کارکردگی اور فوری ردعمل کو سراہا اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت نقصانات کے ازالے اور بحالی کے مراحل میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں