کوئٹہ سے پشاور نان کسٹم پیڈ اشیاءاسمگلنگ کی کوشش ناکام
ڈیر ہ اسماعیل خان(انتخاب نیوز)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی انسداد سمگلنگ کاروائیوں کی ہدایات،مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے پشاور نان کسٹم پیڈ اشیاءاسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،مسافر بس سے30لاکھ روپے کی مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی درازندہ عابد اقبال بلوچ کی قیادت میں ایس ایچ او مغل کوٹ طائب دین خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مغل کوٹ چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ اشیاءکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران مسافر بس نمبر 444جو کہ کوئٹہ سے براستہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پشاور جا رہی تھی جس کو روکا گیا تو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام سید رحیم ولد سید گل قوم پشاوری سکنہ پشاور بتایا، گاڑی مذکورہ بالا کو مکمل چیک کیا گیا تو گاڑی میں نان کسٹم پیڈ متفرق سامان جس میں غیر ملکی شیمپو صابن، ایرانی ماربل ٹائلز شامل ہیں، مجموعی طور پر تقریبا 30لاکھ روپے کی مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا جس کو بعد میں کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔


