وزرات خارجہ نے متعدد ممالک میں سفیروں کے تقرر اور تبادلے کر دیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزرات خارجہ نے متعدد ممالک میں سفیروں کے تقرر اور تبادلے کر دئیے۔ فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات کیلئے سفیر،رضا بشیر تارڑ جاپان کیلئے سفیر تعینات کئے گئے۔ عاصم افتخار احمد فرانس کیلئے،مس عائشہ فاروقی آئرلینڈ اور علی جاوید اٹلی کے لیے سفیر تعینات کیئے گئے ہیں۔ آصف میمن ہنگری، جنید یوسف کو ترکی میں سفیر تعینات کردیا گیا، آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعیناتی کی منظوری دی گئی،آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں،سلمان شریف اب دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دینگے،عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر تعینات کئے گئے،عامر آفتاب اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان ہیں،فواد شیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں