دکی میں لرزہ خیز واردات، خاتون اور بچی سمیت تین افراد قتل

دکی (انتخاب نیوز) رباط میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آیا ہے خاتون اور بچی سمیت تین افراد قتل کردئیے گئے ہیں۔ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا ہے۔ تینوں افراد کو گھر کے صحن میں میں قتل کردیے گئے ہیں۔قتل ہونے والوں میں سیف اللہ اسکی اہلیہ سعدیہ اور تین سالہ بچہ احسان اللہ اقوام محمد حسنی بلوچ شامل ہیں۔ایس ایچ او کے مطابق سیف اللہ کو گولی ماری گئی ہے۔اہلیہ اور بچے کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کئے گئے ہیں۔لاشیں ہسپتال منتقل کردئے گئے ہیں۔مقتول سیف اللہ اور قاتل وقاص آپس میں چچا زاد ہیں۔جوکہ دو مہینے قبل سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ سے دکی آئے تھے اور مقامی زمیندار کے ساتھ بطور کسان کام کررہے تھے۔قاتل اور مقتول ایک ہی گھر میں خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ رہائش پزیر تھے قاتل وقاص اور اسکی اہلیہ واردات کے بعد دکی سے مسافر ویگن میں کوئٹہ فرار ہورہے تھے جنہیں پولیس نے کچلاک سے گرفتار کرلئے ہیں قاتل نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والے آلہ بندوق کو ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرلیا گیا یے۔وجہ عناد تاحال معلوم نہیں ہوسکی یے۔لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردے گئے ہیں۔دکی پولیس نے تہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں