پاکستانی فوج کا ایرانی فوجی سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ،6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ نے ایرانی افواج کے سربراہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جنرل باجواہ نے پاک ایران بارڈر پر حالیہ واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں فوجی سربراہوں میں بارڈر پر سیکیورٹی اقدامات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے، ایران بارڈر پر فینسنگ کا کام شروع کر دیا۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ سرحد پر چوکیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لئے مشترکہ تعاون کا فروغ ضروری ہے۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر خطے میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی افواج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں