حکومتی عدم توجہ، کوئٹہ میں کمیونٹی ٹیچرز کے احتجاجی کیمپ کو 85 دن ہوگئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمیونٹی ٹیچر ز ایسوسی ایشن کیمپ احتجاجی کا آج 85دن پورے ہوگئے احتجاج پر بیٹھے اساتذہ کے متعلق کوئی احساس تک نہیں ہے عید سے لیکر بارشوں کا سلسلہ بھی احتجاجی کیمپ میں گزارا ہے حکومت وقت کی انتہائی بے رحمی کو دیکھ کر دل خون کی آنسو رورہاہے کمیونٹی ٹیچرز میں میل کے ساتھ ساتھ فی میل اساتذہ بھی احتجاجی کیمپ اور ریلیوں میں شرکت کررہے ہیں جن کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں میڈیا پر ہمارے تمام تر عوام نے دیکھا ہوگا اور انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ ہمارے صوبے کے عوام بھی خواب خرگوش میں سورہی ہے خدارا تمام عوام سے اور عوامی نمائندوں سے اپیل ہے کہ آئیں اور ہمارے حق کیلئے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے لڑیں اور سب سے اہم اور بڑی بات یہ ہے کہ آج ہمارے احتجاجی کیپ کا 85دن پورے ہوگئے گورنمنٹ ناپرسان اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم اپنا حق اور معاشی قتل ہونے کے باوجود ہارمان کر واپس چائیں گے انشاء اللہ اگر 285دن بھی گزرگئے تو بھی ہم اپنا حق لے کے رہیں گے۔


