گوادر کے ماہی گیروں کو انجنوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب
گوادر (انتخاب نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے لیئے 2000انجنوں کی خریداری کیلئے گوادر پورٹ اتھارٹی نے ٹینڈرطلب کرلیئے اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹرکی جانب سے جاری کردہ ٹینڈرنوٹس میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کو ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے چھوٹی کشتیوں کے لیے 2000انجنوں کی خریداری کے لئے فیلڈ میں کافی تجربہ رکھنے والی فرموں کے ٹھیکیداروں کو مدعوکیا جاتا ہے، جو مالی طور پر درست ہیں اور چھوٹے ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000انجنوں کی فراہمی کے لیے مقررہ ٹینڈر دستاویزات کے مطابق اہل ہیں۔دوہزار انجنوں کی خریداری کا ٹینڈر05ستمبر 2022کو 11:00بجے جمع کرائیں جائینگے اور اسی دن 11:30بجے GPAکی کیمپ آفس بنگلہ نمبر 14، سنی سائیڈ ولا، بلیک ہاس روڈ، سول لائنز، کراچی میں بولی دہندگان یا ان کے نمائندے کی موجودگی میں کھولی جائینگی واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے چھوٹی کشتیوں کے لیئے دوہزارانجن دینے کا وعدہ کیا تھا وزیراطم پاکستان نے یہ بھی کہا تھا انجنوں کی خریداری کے وقت متعلقہ فرم سے یہ ضمانت بھی لی جائے گی کہ وہ انجن خراب ہونے کی صورت میں فرم دوسال تک اسکی مفت سروس کریگا انہوں نے یہ ہدایت بھی کی تھی کی انجن کسی اچھے فرم سے خریدے جائینگے تاکہ وہ ایک لمبے عرضے کے لیئے پائیدار ہوں۔


