مانجھی پور، نہر مانجھوٹی شاخ میں دوبارہ شگاف پڑ گیا، کئی دیہات زیر آب

مانجھی پور (انتخاب نیوز) نہر مانجھوٹی شاخ کو دوبارہ شگاف پڑ گیا کئی دیہات زیر آب آگئے،محکمہ ایری گیشن بلوچستان خاموش علاقائی عوام نے ہنگامی بنیادوں پر شگاف کو پر کرنے کا صوبائی حکومت سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل نہر مانجھوٹی شاخ کو گوٹھ عبدالحمید کھوسہ میں اور دیگر مختلف مقامات پر شگاف پڑے جس کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل تباہ ہوگئی تاہم نہر مانجھوٹی شاخ کے شگافوں کو علاقائی عوام اور اسٹنٹ کمشنر صحبت پور عبدالکریم بگٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر کردیا لیکن مضبوط کام نہ ہونے کی وجہ سے نہر مانجھوٹی شاخ کو دوبارہ گوٹھ استاد عبدالحمید کھوسہ میں شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔کھڑی چاول کی فصل تباہ ہوگئی، زمینداروں اور کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شگاف کو پر کرنے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے علاقائی عوام اور گوٹھ استاد عبدالحمید کھوسہ کے رہائیشوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شگاف کو پر کرنے کیلئے اور نقصانات کے ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ سیم نالے کو شگاف،گوٹھ بہرم بلیدی،گوٹھ ذوالفقار بتھیانی،گوٹھ مراد بخش بلیدی زیر آب پانچ گھر بھی گر گئے مالی نقصان اطلاعات کے مطابق سیم کینال کو ایک سو فٹ کا شگاف پڑ گیا جس سے گوٹھ مراد بخش بلیدی،گوٹھ ذوالفقار علی بٹھیانی اور گوٹھ بہرم بتھیانی سمیت دیگر آس پاس کے گوٹھوں کو پانی نے لپیٹ میں لے لیا جبکہ مسلسل بارش اور سیلابی پانی سے محرم بلیدی،عمران بلیدی،خدابخش بلیدی سمیت پانچ گھر گر گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان ہوا لوگوں میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے جبکہ بارش تین روز سے مسلسل چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں