بیلہ، کھانٹا ندی اور دریائے پورالی میں سیلاب، متعدد علاقے زیر آب، لوگ محفوظ مقام پر منتقل

اوتھل (انتخاب نیوز) تاریخی شہر بیلہ میں کھانٹا ندی اور دریائے پورالی میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی، دریائے پورالی سے دو لاکھ کیوسک پانی کا اخراج۔دریائے پورالی اور کھانٹا ندی کا سیلابی پانی بیلہ شہر کے علاقوں سنڈیمن گوٹھ، شیخ گوٹھ،گلانی گوٹھ،ریسٹ ہاؤس محلہ اور نواحی علاقوں میں گھروں میں داخل ہوگیا،متعدد گھر سیلابی پانی کی نظر ہوگئے،لوگوں گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی،اے ڈی سی فرحان سلیمان رونجھو اور ایدھی کے رضاکار لوگوں کو ریسکیو کرنے بیلہ روانا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کولسبیلہ اور خضدار کے پہاڑوں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کھانٹا ندی بیلہ اور دریائے پورالی میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔ پورالی سے دو لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا اخراج جاری ہے۔دریائے پورالی اور کھانٹا ندی کا پانی بیلہ شہر کے کئی علاقوں میں داخل، بیلہ شہر کے علاقوں سنڈیمن گوٹھ، شیخ گوٹھ،گلانی گوٹھ، ریسٹ ہاؤس محلہ میں سب سے زیادہ سیلابی پانی نے نقصان پہنچایا اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔بیشتر گھر سیلابی پانی کی نظر ہوگئے،لوگ گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ کئی موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک بندھ ہونے سے رابطے میں دشواری کا سامنا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیلابی ریلے بیلہ شہر کے بیشتر نواحی اور دیہاتی علاقوں میں چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔تاحال سیلاب کا پانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے مطابق دریائے پورالی میں انتہائے اونچے درجے کا سیلاب ہے اور دو لاکھ سے کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے۔ دریائے پورالی اور کھانٹا ندی کے کنارے اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ جب کہ لوگوں کو غیر ضروری سفر سے منع کردیا گیا ہے۔اور ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں