جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی میں مکانات کی چھتیں گرنے سے مزید8 افراد جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور بارشوں کی تباہی میں مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پہلا واقعہ جعفرآباد کی تحصیل گنداخہ میں پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرگئی، اور ملبے تلے آکر ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیرہ بگٹی میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ایک ہی خاندان کے 3 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔بلوچستان میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 215 ہو گئی ہے، اس تباہی میں 23 ہزار گھر مکمل طور پرتباہ ہو چکے ہیں، اور مزید نقصانات کا بھی خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں