کوئٹہ،فائرنگ کے2 مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی روز بلوچستان یونیورسٹی شاہین بنگلوز کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک عورت کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی خاتون کی لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا ۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،ہسپتال ذرائع نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ۔دریں اثناءفائرنگ کی ایک اور واقع میں جناح روڈ نزد شیل پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔جیسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولےس کو اطلاع ملتے ہی اعلاقے کی ناکہ بند کر دی پولےس دونوں مختلف واقعات کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں