کوئٹہ میں قتل خاتون پی ٹی آئی کی کارکن تھیں، اس سے قبل اس کے تین بچوں کو قتل کیا گیا تھا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے شاہین بنگلوز کے مین گیٹ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک عورت کو گولیاں مار کر قتل کردیا معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کی کارکن تھی جسکی شناخت نرگس مینگل کے نام سے ہوئی ہے واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس کے تین معصوم بچوں کو بھی سریاب کے علاقہ میں ذبح کیا گیا تھا، جن میں سے ایک بچی بچ گئی تھی۔
Load/Hide Comments


