دکی، ہیضے سے 6 ماہ کی بچی جاں بحق، ڈی سی کا نوٹس، سیکرٹری صحت کو خط
دکی (انتخاب نیوز) غریب آباد کے علاقے میں آدم خان نعمت خیل ناصر کی چھ مہینے کی بچی شریفہ ہیضہ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہیضے سے دکی میں ابتک تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ہیضے کی وبا کے دو ہزار سے زائد کیسیز تاحال رپورٹ ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے غریب آباد کے علاقے کلی رحیم داد ناصر میں ہیضے سے چھ مہینے کی بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو خط ارسال کردیا گیا سیکرٹری صحت کو لکھے گئے خط میں دکی کو ہنگامی طور پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیضے کی وبا ضلع دکی کے چار تحصیلوں میں پھیلی ہوئی ہے جسکی وجہ سے ہزاروں افراد اسوقت متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن مدد کریگی اور بہت جلد دکی کو ہنگامی بنیادوں پر ادویات محکمہ صحت فراہم کریگی۔


