بلوچستان میں سیلابی صورتحال، بیشتر سڑکیں تباہ، زمینی رابطہ منقطع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ڈیڑھ ماہ سے نظام زندگی درہم برہم، صوبے کی بیشتر سڑکیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں،کئی علاقوں میں سڑک کچے راستے میں تبدیل ہوگئی جو گزرنے والوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتی ہے، صوبے کی 690 کلو میٹر سڑکیں اور 18 پل بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کا خضدار کے راستے کراچی، فورٹ منرو کے راستے پنجاب اور دہانہ سر شیرانی کے راستے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ اندرون بلوچستان میں بھی آمد و رفت کے ذرائع متاثر ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین بھی تاحال امداد کے منتظر ہیں۔
Load/Hide Comments


