ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی کٹوتی قبول نہیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی کٹوتی قبول نہیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی جس کے قیام کے لیے بھی ڈی ایف نے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور ہر در پر حاضری دے کر منظور کروایا تھا کچھ افراد کی ذاتی انا اورضد کی وجہ آجتک اپنا صیح مقام حاصل نہ کرسکا اور سونے پے سہاگہ گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ انتہائی تنگ نظر افسران کی مداخلت حالات کو اور بھی سنگین بنارہے ہیں۔ بی ڈی ایف کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے اس اکلوتے میڈیکل یونیورسٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے اور شخصی پسند ناپسند پر ادارے کو کمزور کرنے والوں کا تدارک کرے اور فی الفور وائس چانسلر کے لیے سرچ کیمٹی بنائے اور VC کی تقرری کی جائے۔ مزید برآں ترجمان نے ڈاکٹروں کے ہیلتھ پروفشنل الاؤنس کی کٹوتی کو ڈاکٹرز دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے، سرکار خود نہیں چاہتی کہ حالات پرسکون اور پر امن رہیں، اس لیے آئے روز وہ ایسے اقدامات کرتی رہتی ہے کہ سرکاری ملازم سڑکوں پر نکلیں اور دھرنے اور ہڑتالیں کریں وگرنہ اتنے برسوں سے ملنے والے HPA کو جس کے لیے بجٹ پہلے سے مختص ہے کو اچانک روکنا عجب ہے۔ بجائے اس کے کہ اس مہنگائی میں سرکار کی طرف سے تنخواہیں بڑھائی جاتیں جو مل رہا تھا اس میں بھی کٹوتی ہورہی ہے۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوراً BUHMS کے وائس چانسلر کی تقرری کی جائے۔ گورنر ہاؤس میں موجود سازشی عناصر کی سرکوبی کی بجائے۔ ڈاکٹرز کے HPA کو فوراً بحال اور ٹیچنگ الاؤنس کو بڑھایا جائے۔


