بارش سے تباہی، ڈی سی جیکب آباد نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد اور گردونواح میں گزشتہ چالیس گھنٹوں سے بارش نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیرآب جیکب آباد میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت خاتون زخمی، جبکہ پٹ فیڈر کینال کو گوناڑی کے مقام پر دو شگاف پڑنے سے متعدد گوٹھ پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور شفقت کھوسو نے ضلعی بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا۔
Load/Hide Comments


