کوئٹہ، مستونگ، قلات اور پشین کو گیس کی فراہمی بحال
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ، مستونگ، قلات اور پشین کو 12انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔تاہم موسم اب بھی بے حد خراب ہے اور پانی کا بہا بہت زیادہ ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، قلات اور پشین کو 12انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔تاہم موسم اب بھی بے حد خراب ہے اور پانی کا بہا بہت زیادہ ہے، موسم بہتر ہونے پر مکمل صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس کے بعد 24 انچ کی پائپ لائن پر مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


