بارڈر ٹریڈ بلوچستان کے عوام کے بچوں کی کفالت کا ذریعہ ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کاروبار کے ذرائع محدود ہیں۔ سرحدی اضلاع سمیت پورے بلوچستان کے معاش کا ذریعہ بارڈر ٹریڈ سے منسلک ہوگیا ہے۔اس لیے بارڈر ٹریڈ پر مشکلات کھڑی کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ ناعاقبت اندیش و سازشی عناصر بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے نیشنل پارٹی کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ درحقیقت وہ نیشنل پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کے حوالے سے واضح پالیسی رکھتی ہے۔ بارڈر ٹریڈ بلوچستان کے عوام کے بچوں کی کفالت کا ذریعہ ہے۔ اس پر قدغن کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔بیان میں کہا گیا کہ تربت پنجگور نوشکی چاغی چمن سمیت دیگر اضلاع سے بارڈر ٹریڈ کے زریعے عوام روزگار حاصل کررہے ہیں۔حالانکہ ان اضلاع میں کئی مشکلات ہے۔عوام ویرانوں سے گزرتے ہیں اور سیکورٹی فورسز بھی ان کو بلاجواز تنگ و ہراساں بھی کرتے ہے۔جو کہ منفی اقدام ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے کہ بارڈر ٹریڈ کو جاری رہنا چاہیے اور اس میں آسانیاں پیدا کرنا چائیے۔حکومت اور سیکورٹی فورسز عوام کے روزگار کی تسلسل کو یقینی بنائے۔اور عوام کو تنگ و ہراساں نہ کریں۔تاکہ عوام اپنے بچوں کو روٹی کا نوالہ کھلا سکے۔


