پاک ایران ریلوے ٹریک، دالبندین میں 80 فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا

چاغی (انتخاب نیوز) پاک ایران ریلوے ٹریک دالبندین سیکشن میں ایک دفعہ پر معطل ٹریک کو حالیہ بارشوں نے 80 فٹ دالبندین کے قریب نقصان پہنچایا ہے، مرمتی کام جاری ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دالبندین میں بارش کے بعد دالبندین کے قریب سورگل کے مقام پر 80 فٹ پاک ایران ریلوے ٹریک کو پانی بے بہا کر لے گیا ریلوے عملہ کا کام جاری ہے ایک دو روز میں ٹریک کو بحال کیا جائے ریلوے ذرائع کے مطابق دالبندین سیکشن میں 80 فٹ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹریک مکمل بحال ہوگا ادھر پاک ایران ریلوے ٹریک نوشکی سے لیکر کوئٹہ تک مختلف جگہوں میں سیلابی ریلوں نے ٹریک کو بہا کر لے گیا ہے دالبندین سیکشن کے علاوہ پاک ایران ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہے سیلابی ریلوں کی پانی رک جانے کے بعد بحالی کا کام ممکن ہوجائے گا اس وقت زاہدان سے آنے والی ایک مالبردار گاڑی دالبندین میں کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں