خاران، ایری گیشن کالونی میں واٹر ٹینک کی خستہ حالی، منہدم ہونیکا خدشہ
خاران (انتخاب نیوز) ایری گیشن کالونی میں واٹر ٹینک جو خاران شہر کے آدھے حصے کو پانی سپلائی کرتا ہے جس کی اونچائی 50 سے 60 فٹ ہے اور تقریباً 50 سال اسکی تعمیر کو ہوگئے ہیں، پچاس ہزار گیلن سٹوریج ہے لیکن اب اسکے سارے پلر تباہ ہوچکے ہیں، یہ کسی بھی وقت حادثے کا شکار بن سکتا ہے، اسکے گرنے سے آس پاس کے سارے گھر اس حادثے کا شکار بن سکتے ہیں۔ دوسری طرف نیچے والی ٹینکی بھی مکمل طور پر تباہ اور برباد ہوچکی ہے، پچاس سال سے ایک بار بھی صفائی نہیں ہوئی، جس کے سوراخوں سے مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور چھپکلی اسکے اندر گرجاتے ہیں اور اس سے پانی گندا ہوکر مضر صحت ہوجاتا ہے، جس کے پینے سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ لہٰذا اہل علاقہ محکمہ پی ایچ ای اور موجودہ ایم پی اے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ واٹر ٹینک کی خستہ حالی کا نوٹس لیں تا کہ اہل علاقہ کسی حادثے سے بچ جائیں۔


