سیلاب متاثرین میں 35 ارب روپے تقسیم کرنیکا ستر فیصد کام مکمل ہوگیا، اسرار ترین

لورالائی (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ حکومت کاحصہ عوام کی خدمت کرنے کیلئے بنا ہوں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی پسماندگی احساس محرومی کا خاتمہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے حکومت ملک میں مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے بجلی بلزمیں فیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام ٹیکسز کے خاتمہ کی ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اکتوبر میں مزید کمی اور پیٹرول کی قیمتوں میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں کمی پر وفاقی کابینہ غور کریگی۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کے علاقے چمازہ میں اکیس گھرانوں کو سولر فراہم کر دیئے ہیں اس جدید دور میں بھی علاقہ بجلی کی سہولت سے محروم تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بارشوں اور سیلاب کی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے 35 ارب روپے متاثرین میں تقسیم کرنے کا ستر فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اگلے سال ہونگے نیب میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات کرکے الیکشن مقررہ وقت پر کرادینگے ملک انتشار اور سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دینگے ملک معاشی طور پر کمزور ہے سیاسی افراء تفری کے ہم کسی صورت متحمل نہیں سکتے عوام کے اصل مسائل کا حل حکومت کی پہلی ترجیح ہے ہمیں امید ہے کہ ہم ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے وزیر اعظم کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونگے اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے جبکہ آئی ایم ایف بھی 29 اگست کے اپنے بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو قسط کی منظوری دیدیگا جس سے پاکستان کے مشکلات میں کمی آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں