شاہراہ پر سفر سے قبل ہیلپ لائن130 پر معلومات حاصل کرلیں، ڈی آئی جی موٹر ویز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جاوید علی مہر نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی شاہراہیں استعمال کرنے سے پہلے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے روڈ سے متعلق معلومات حاصل کرلیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔ ساتھ ہی ساتھ موٹروے آ فیسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مسافروں کو بروقت ممکنہ مدد فراہم کریں۔ حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں موٹروے پولیس متاثرہ افراد کو بھرپور مدد اور معاونت فراہم کررہی ہے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں