اوستہ محمد میں طوفانی بارش سے نہروں کو خطرہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد گھر زمین پوس
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) مسلسل بارش نے مزید تباہی مچا دی پہاڑوں سے آنے والا پانی کا سلسلہ بھی تیز، پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو خطرہ، رہائشی محفوظ مقام پر جائیں، حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں، لوگ بے یارو مددگار اللہ کے سہارے۔ اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ شب سے طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی مزید گھر زمین بوس دوافراد جاں بحق نو افراد خواتین سمیت بچے زخمی لوگ بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے رہنے لگے پریشانی کی عالم حکومت کی طرف سے نہ شلٹر ملے اور نہ خوراک لوگ فاقہ کشی اور دیگر مسائب میں مبتلہ ذہنی مریض بن گئے اللہ پر آسرا کوئی مدد گار نہیں۔مزید بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والے پانی دے پٹ فیڈر کینال اور کھر تھر کینال کو خطرہ لوگوں کو محفوظ مقامات جانے کی ہدایت لوگ جائیں تو کہاں جائیں ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دیے روزانہ علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ سندھ کراچی۔ حیدرآباد۔جام شورو اور حب چوکی کی جانب نکل رہے ہیں۔حکومت صرف میٹنگوں میں مصروف ہیں کوئی مدد کرنے کو نہیں آرہے ہیں شہر میں مزدور طبقہ بھوک سے مر رہے ہیں۔باہر بارش کمروں میں سوتے ہیں تو گھر گر رہے ہیں سخت پریشانی کی عالم ہے کسی کو کسی کا علم نہیں سب اللہ کو فریاد کر رہے ہیں اور اس سے پناہ مانگ رہے ہیں۔


