کوئٹہ میں شدید بارش، نواں کلی اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر برساتی ریلے گھروں میں داخل ہوگئے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پی ڈی ایم اے اور پولیس کی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں جنہوں نے خواتین اور بچوں سمیت 20سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔دوسری جانب کوہلو اور ماوند میں رات گئے سے بارش جاری ہے جہاں کوہلو میں مسلسل بارش سے متعدد علاقوں میں لوگ محصور ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں کچے مکانات گرنے سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔کوہلومیں ضلعی انتظامیہ کیپاس خیموں کی قلت ہے اور متاثرین حکومتی امدادکے منتظر ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلوکی بیجی ندی میں گزشتہ روزبہہ جانے والے 2 افرادکی تلاش تاحال جاری ہے،کوہلو کاکوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ آج 12 ویں روز بھی منقطع ہے۔ادھر مستونگ شہر اور گرد و نواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں