بااثر افراد نے اپنی فصل بچانے کیلئے سیلابی پانی آبادی کی طرف چھوڑ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مورو میں بااثر افراد نے اپنی گنے کی فصل بچانے کیلئے سیلابی پانی آبادی کی طرف چھوڑ دیا جس کے باعث نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں ڈوب گیا۔ مورو کے 7 ہزار گھروں میں مشتمل دیہات میں کئی روز سے چار فٹ پانی جمع ہے اور متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ وڈیرے نے گندم کی بوریوں سے پانی کی نکاسی روک دی ہے۔ دوسری جانب خیرپور ناتھن شاہ میں بھی سیلاب کے باعث زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرچکی اور ہر جگہ تین سے چار فٹ پانی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں