حکومت اربوں روپے کی میڈیا مہم چلا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اربوں روپے کی میڈیا مہم چلا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا مہم چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کئے جارہے ہیں، چینلز بند کئے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبک ملک میں مہنگائی44% پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں