بی بی نانی پل ٹوٹنے سے رضا کار راستے میں پھنس گئے، حکومت بحال کرے، بی وائی سی

کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضا کار 7 دن سبی میں راشن تقسیم کرنے کے بعد کوئٹہ کیلئے روانہ ہوئے تو بولان کے راستے میں بارش سے بی بی نانی پل ٹوٹ چکا تھا جس کے با عث رضا کار پھنس گئے۔ نانی پل تین دن سے ٹوٹا ہوا ہے اور انتظامیہ منظر سے غائب ہے۔ ہمارا اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ ہے، اس معاملے میں دونوں اپنی بے بسی کا اظہار کررہے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں سمیت ہزاروں گاڑیاں تین دن سے روڈ پر کھڑی ہیں ان کیلئے راستہ بنائیں تاکہ وہ اپنے گھر پہنچ سکیں۔ حکومت بلوچستان سیلابی صورتحال کو سنجیدہ لے اور بارش اور سیلاب سے بند راستوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں