بھارت کو نہ ہرانے کی روایت ختم ہوچکی ہے،معین خان

لاہور(انتخاب نیوز)معین خان کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کو نہ ہرانے کی روایت ختم ہوچکی۔معین خان نے کہا کہ میں اعلان ہونے کے بعد اسکواڈ پر تنقید کرنے کا عادی نہیں مگر میرے خیال میں ایشیا کپ کیلیے مڈل آرڈر میں شعیب ملک کی کمی محسوس ہوگی، بہرحال منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کیلیے موقع ہے کہ اپنی صلاحیتیں ثابت کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں بڑی تیزی ا?گئی ہے،اس کے باوجود کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سراہنا چاہیے،دونوں نے اپنے کھیل کا معیار برقرار رکھا ہے،شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر بدقسمتی سے ایشیا کپ میں ان کی خدمات حاصل نہیں،یہ پاکستان کی بہترین ٹیم اور ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گذشتہ ورلڈکپ میں فتح کی بدولت گرین شرٹس کا مورال بھی بلند ہونا چاہیے،یہ روایت ختم ہوچکی کہ بھارت ایک بڑی ٹیم ہے جس کو ہم ہرا نہیں سکتے،بھارتی اسکواڈ میں بہت سی تبدیلیاں ہوچکیں جس سے قوت بھی کم ہو گئی، اگر پاکستان نے یکجا ہوکر جارحانہ انداز اپنایا توہم میچ اور ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔معین خان نے امکان ظاہر کیا کہ گرین شرٹس کیخلاف میچ میں ویراٹ کوہلی کی فارم واپس آسکتی ہے،اچھی پرفارمنس میں طویل وقفے کے بعد کرکٹر مکمل طور پر دباﺅ میں چلا جاتا یا پھر واپسی کا راستہ تلاش کرلیتا ہے،کوہلی کی قیادت گئی تو ٹیم بھی توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکی،سابق کپتان تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتے رہے ہیں،ٹاپ پلیئرز کم بیک بھی بڑا مضبوط کرتے ہیں،پاکستان کو ان پر قابو پانا ہوگا ورنہ وہ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں