کوئٹہ، ایل پی جی اور روٹی مہنگی فروخت کرنیوالے 34 افراد گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں اورنانبائیوں کیخلاف کاروائی کے دوران 34 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں اور نانبائیوں کیخلاف کارروائی عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔ کارروائی سرکی روڈ، جناح روڈ، کواری روڈ، میکانگی روڈ، علمدار روڈ اور توغی روڈ پر کی گئی، جہاں 34 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق شہر میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ شہر میں ایل پی جی تین سو سے سات سو روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی تھی جبکہ روٹی تیس سے پچاس روپے تک میں فروخت کی جارہی تھی۔
Load/Hide Comments


