جعفر آباد روڈ کو خان پور پل کے قریب کٹ لگا دیا گیا، زمینی راستہ بند، مسافر پریشان

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) جیکب آباد، جعفر آباد روڈ کو خان پور پل کے قریب کٹ لگا دیا گیا، زمینی راستہ بند، مسافر پریشان، اشیاءخورونوش کی کمی۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھنے کو دیکھتے ہوئے اوستہ محمد شہر کو بچانے کے لیے خان پور کے مقام پر بیرون میں جیکب آباد روڈ کو کٹ لگایا گیا جس سے پانی کا رخ شمال کی جانب بڑھ گیا،معتبرین علاقہ میر حیدر علی خان جمالی ،میر محمد صلاح خان،شہلیانی، میر ذولفقار علی خان جمالی، میر سالار خان جمالی ،حاجی غلام مصطفی خان رند اور دیگر زمینداروں نے کھیر تھر کینال میں پانی کی چڑھاو کو کم کرنے کے لیے سیف اللہ کینال کا ایک دروزہ کھو کر پانی کوڈسٹوبوشن کرنے کی کوشش کی تاکہ کھیر تھر کینال کو شہر اوستہ محمد کی طرف شگاف نہ لگے ۔جبکہ انتظامیہ دور بین میں بھی نظر نہیں آرہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈی سی سے کسی امید کی توقع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں