بیوروکریسی راہ راست پر نہ آئی تو سب کو بے نقاب کروں گا،چوہدری سرور

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بیوروکریسی راہ راست پر نہ آئی تو سب کو بے نقاب کروں گا،صاف پانی کے منصوبے میں بیور وکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بیوروکریسی کی رکاوٹوں سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریہز ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں لیکن اس منصوبے میں بیوروکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بیورو کریسی نہیں چاہتی کہ عوام کو صاف پانی ملے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بیور وکریسی کے ساتھ آخری میٹنگ کروں گا، انہیں بیورو کریسی کی چند کالی بھیڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں اگر رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو سب کو پریس کانفرنس میں بے نقاب کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں