برابری کی بات ہے تو خواتین، مرد کو شادی کی پیش کش بھی کریں،شیرل سینڈ برگ

نیویارک:پچاس سال کی عمر میں حال ہی میں منگنی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) شیرل سینڈبرگ نے کہا ہے کہ جو خواتین خودمختاری اور آزادی کی بات کرتی ہیں وہ اس بات کا انتظار کیوں کرتی ہیں کہ ان کا مرد دوست انہیں شادی کی پیش کش کرے گا؟میڈیارپورٹس کے مطابق شیرل سینڈبرگ نے یہ بات منگنی کرنے کے 3 ہفتوں بعد کہی، انہوں نے گزشتہ ماہ فروری کے آغاز میں صحافی اور میڈیا مارکیٹنگ پلانر ٹام برنتھال سے منگنی کی تھی۔شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ برابری اور خودمختاری کی بات ہے تو خواتین کو اپنے مرد دوست کو شادی کی پیش کش کرنے میں پہلی کرنی چاہیے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے منگنی کے لیے ٹام برناتھ کو پیش کش نہیں کی تھی تاہم دونوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا مگر انہوں نے دوسری خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مرد حضرات کو پیش کش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں