سندھ میں‌ کورونا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم، 24 گھنٹوں میں 607 مریض صحتیاب ہوئے، مرتضی وہاب

کراچی: کورونا وائرس کو شکست دینے کا سندھ میں ریکارڈ قائم ہو گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 607 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا کہ ایک دن میں کورونا سے صحیتاب ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے، ان افراد نے خود کو آئیسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پندرہ مریض انتقال بھی کرچکے ہیں، ہمیں مہذب قوم کو ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں، ایک دوسرے کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ منہ دھونے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب دینی ہے، یاد رکھیں کورونا ایک حقیقت ہے تاہم اسکا علاج صرف احتیاط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں