جھل مگسی میں پیٹرول 5 سے ساڑھے 6 سو روپے فی لیٹر فروخت
جھل مگسی (انتخاب نیوز) ضلع جھل مگسی کے صدرمقام گنداواہ اور جھل مگسی میں 500 سے 650 تک فی لیٹر پیٹرول فروخت، گنداوا پولیس خاموش، جھل مگسی سٹی میں انتظامیہ چپ چاپ، ضلع جھل مگسی کے صدر مقام گنداواہ میں روڈ اور کینوں پر سرعام پیٹرول فی لیٹر 500 سے لیکر 650 میں فروخت ہورہا ہے۔ دن کو پیٹرول پمپ بند ہیں اور منافع خور سیلاب متاثرین کو لوٹ رہے ہیں، حالانکہ راستے بند ہیں۔ پیٹرول پمپ مالکان کی ملی بھگت سے بلیک پر پیٹرول بلیک پر روڈ اور کیبنوں پر رکھ کر فروخت کیا جاتا ہے، گنداواہ پولیس کی آنکھوں کے سامنے یہ منافع خوری ہورہی ہے۔ جونیئر اور سفارشی ایس ایچ او کیخلاف ڈی آی جی نصیرآباد رینج سے سیلاب متاثرین نے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کرکے اس کو معطل کیا جائے۔ عوامی حلقوں نے جھل مگسی کے کمشنر سے اپیل کی ہے کہ یہاں جھل مگسی میں انظامی امور کا علم نہیں، کس کے پاس ہے، ہم ان کے پاس فریاد لے جائیں۔ جھل مگسی سٹی میں بھی یہی حالت ہے، وہاں کی انتظامیہ بھی چپ چاپ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ وہاں یہی سلسلہ سیلاب متاثرین سے شروع ہے، وہاں کوئی سننے والا نہیں۔ کمشنر نصیرآباد سے اپیل ہے کہ جو لوگ عوام کو لوٹ رہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔


