ملک میں ایک انقلاب آنے والا ہے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک انقلاب آنے والا ہے۔گزشتہ روز ان کی جانب سے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی گئی۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر فیصل ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ سابق پی پی چیئرمین میر مرتضی بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لوگ بہت ناراض ہیں، لوگ جاگیردارانہ اور سرمایہ داری نظام نہیں چاہتے، انقلاب آنے والا ہے۔جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں، ہم فیصل ایدھی کے ساتھ ہمیشہ کام کریں گے، ہمیں پاکستان کو اس کے پاں پر دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔واضح رہے کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کے فلاحی کاموں کے خوب چرچے بھی رہے ہیں۔


