ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک بار پھر مدمقابل ہونگی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آج ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل ہونگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریف کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جو کہ بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا ہے، ان کی جگہ محمد حسنین یا حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔شائقین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ سے فتح کے بعد ٹیم میں اعتماد آگیا ، آج کا میچ ہی نہیں ایشیا کپ بھی پاکستان ہی جیتے گا۔یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں