کوئٹہ میں آٹے کے فی کلو قیمت 125تک پہنچ گئی، غریب عوام بے بس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی کلو کی قیمت 125تک پہنچ گئی،غریب عوام بے بس،کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت، فی کلوقیمت 125 تک پہنچ گئی،کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ساتھ ہی قیمت میں اضافے کے بعد ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،دکان داروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث فلار ملز سے آٹا نہیں مل رہا، گاہکوں کو دو تین کلو سے زیادہ آٹا نہیں دیا جارہا،اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتہ قبل 1800روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں