آٹا،گیس، بجلی اور پانی کی قلت،بلوچستان کے تندور مالکان کا 7 ستمبر سے ہڑتال کا اعلان
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے تندور مالکان نے7 ستمبر سے صوبے بھر میں احتجاجاً تندور بند کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹا،گیس، بجلی اور پانی کی قلت سے 140 سے زائد تندور بند ہوچکے ہیں۔صدر تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال روٹی کی فروخت کا جو نرخ نامہ دیا گیا تھا اب وہ منظور نہیں ہے، قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو 7 ستمبر سے تمام تندور بند کردیں گے۔
Load/Hide Comments


