چاغی،پاک ایران سر حد سے پاکستان گیٹ اور دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کو کھول دیا گیا

چاغی :پاک ایران سر حد سے پاکستان گیٹ اور دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کو کھول دیا گیا تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر 22 فروری سے پاک ایران بارڈر سے تمام کاروباری گیٹ بند کر رکھے تھے بروز بدھ دونوں اطراف دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ اور پاسپورٹ گیٹ کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا دونوں اطراف کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئے محکمہ صحت کے مطابق پاک ایران سرحد پر آنے والے سامانوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر اسپرے کیا جائے گا اور گیٹ پر کام کرنے والے افراد کرونا وائرس کے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرینگے دوسری جانب تفتان بارڈر قرنطینہ سے مزید 223 زائرین کو انکے صوبے روانہ کردیا 6 بسوں پر مشتمل کوئٹہ، کے پی اور صوبے پنجاب کے زائرئن شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں